اہم خبریں

پاک بھارت کشیدگی ، اقوام متحدہ متحرک،آج رات اہم اجلاس

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاک بھارت کشیدگی ، اقوام متحدہ متحرک۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 12 بجے ہوگا، سفارتی ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل اجلاس پاکستان کی جانب سے طلب کرنے کی درخواست پر منعقد ہو رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب کو ہدایات جاری کی تھیں۔ آج ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرہ اجلاس ہو گا۔ عاصم افتخار احمد سلامتی کونسل اراکین کے سامنے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔
بھارتی پروپیگنڈہ اور بھارتی لاقانونیت سے سلامتی کونسل اراکین کو آگاہ کرینگے۔ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بھارتی غیرقانونی اقدام پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ اجلاس میں سلامتی کونسل کے 5 مستقل اور 10 غیرمستقل مندوبین شریک ہونگے۔ پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار احمد آج رات 2:30 بجے میڈیا سے بات چیت کریں گے۔

مزید پڑھیں :جمشید احمد دستی کی قسمت کھل گئی،عمران خان نے بہت بڑا عہدہ دیدیا، نوٹیفکیشن بھی جاری

متعلقہ خبریں