دہلی ( اے بی این نیوز )بھارتی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلی۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ڈی رانا کو ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ہٹادیاگیا،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایس ڈی رانا کالاپانی میں جبری بھیج دیئے گئے۔
دور دراز علاقے میں تبادلہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دستاویزات سے جوڑا جا رہا ہے۔
لیکڈ ڈاکومنٹس نے را کو عالمی سطح پر مذاق بنا دیا۔ پہلگام آپریشن کی صداقت پر لیکڈ رپورٹس نے بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔ ڈاکومنٹ میں اعلیٰ سطح کے جھوٹے آپریشنز میں سیکیورٹی اداروں کا کردار سامنے آ گیا۔
لیکڈ فائل جنرل رانا کی ذاتی حفاظت میں دی گئی تھی۔ حکومتی تحقیقات، لیکڈ فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں۔ جنرل رانا کو فوری طور پر ڈی آئی اے کی سربراہی سے ہٹانے کا حکم جاری۔
اندیمان نکوبار: بیماریوں، تنہائی اور ناکافی سہولیات والا سخت فوجی اسٹیشن ہے۔ جنرل رانا کو بےعزتی کے ساتھ ہٹایا جانا بھارتی قیادت اور سپاہیوں پر ذہنی دباؤ ڈال رہا ہے جس کی وجہ سے بھارتی فوجی ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :مودی کیخلاف سکھ برادری باہر نکل آئی، مظاہرین نےبھارتی وزیر اعظم کی تصویر تار تار کر دی
