اہم خبریں

پہلگام فالس فلیگ ،حملہ سکیورٹی کی ناکامی ہے، را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کا اعتراف

ممبئی (اے بی این نیوز)پہلگام فالس فلیگ/حملہ سکیورٹی کی ناکامی ہے، را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کا اعتراف۔ذرائع کے مطابق را کے سابق سربراہ امر جیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے کو سیکیورٹی فیلئیر قرار دے دیا۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی را کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ پہلگام میں کوئی سیکورٹی نہیں تھی، جنگ کا مطلب نیوکلیئر جنگ ہے۔ جنگ آخری اور بدترین آپشن ہے۔

پہلگام حملے کے ثبوت دینے سے معاملہ بین الاقوامی سطح پر پھیل جائے گا۔ کشمیری مسلمانوں کیخلاف بھارت میں تشدد غلط ہے۔پہلگام حملے میں کشمیریوں کا کوئی قصور نہیں۔

بھارتی ایجنسی را کےسابق سربراہ امر جیت سنگھ دولت کے بیانات پہلگام حملے کےفالس فلیگ ہونے کا واضح اقرار ہے۔بی جے پی نے ہر دور حکومت میں فالس فلیگ حملے کر کےانتہا پسند ہندوؤں کو بھڑکایا اور سیاسی فائدہ اٹھایا۔
مزید پڑھیں: تیس سال میں 550 فضائی حادثات میں 150 سے زائد بھارتی پائلٹ ہلاک

متعلقہ خبریں