اہم خبریں

اسلام آباد میں بڑی سفارتی بیٹھک ،چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )اسلام آباد میں بڑی سفارتی بیٹھک ،چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرا دی ۔ وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات۔ وزیراعظم کا صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔
وزیراعظم کا جنوبی ایشیا کی صورتحال پر چین کی مضبوط حمایت پر شکریہ۔ وزیراعظم نے 22 اپریل کے واقعے پر چین کی حمایت اور شفاف تحقیقات کی توثیق پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ
پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کی ہے۔
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 152 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہوا۔ بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔
بھارت کا پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا افسوسناک ہے۔ سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ انحراف کسی فریق کو جائز نہیں۔ جموں و کشمیر کا پرامن حل ہی جنوبی ایشیا میں امن کا ضامن ہے۔
چینی سفیرنے کا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

مزید پڑھیں :کسی کوغلط فہمی نہیں ہونی چاہیے،بھارت کی فوجی مہم کافوری جواب دیاجائےگا،آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر

متعلقہ خبریں