اہم خبریں

ہم حکومت کیساتھ نہیں،اس کےپاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے،عمران خان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گورکھ پورناکہ پرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان نےپیغام بھیجاہے،2وکلاکوبھی ملاقات کی اجازت ملی۔ جووکلااندرگئے،ان کوکسی نےبلاکرہی ملاقات کرادی۔
آج خفیہ طریقےسے4وکلااندرچلےگئے،عمران خان کوبتائیں گےایسےوکلاسےملنےسےانکارکریں جومقدمات نہیں دیکھ ر ہے۔جووکلااندرجاتےہیں ہمیں کیاپتہ وہ کیامعلومات دیتےہیں۔
عمران خان نےخودوکلاسےپوچھ لیا وہ کیسےاندرآتےہیں۔ عدالتی احکامات کےباوجود پولیس ہمیں ملاقات کیلئےنہیں جانےدےرہی۔ عمران خان نےکہاحکومت کیساتھ نہیں،حکومت کےپاس مینڈیٹ نہیں۔ عمران خان نےکہامیں اپوزیشن لیڈرہوں،حکومت میں نہیں۔
یہ فوج ہماری ہے،بانی پی ٹی آئی نےکبھی نہیں کہاہم فوج کیساتھ نہیں کھڑے۔ بھارت نےکہاپانی روکیں گے،اس کوایسی حکومت چاہیےجوعالمی عدالت میں گھسیٹے۔ عمران خان نےعلی امین کوافغان مہاجرین کامسئلہ دیکھنےکی ہدایات دیں۔

مزید پڑھیں :اس بارجیسےکوتیسانہیں بلکہ اینٹ کاجواب پتھرسےدیاجائےگا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

متعلقہ خبریں