اہم خبریں

بھارت دہشتگرد حملوں کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائے ،چین

بیجنگ(اے بی این نیوز) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی پاک بھارت کشیدگی اور وزیر خارجہ اسحق ڈار سے گفتگو کی تفصیل سامنے آگئی جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت دہشت گرد حملوں کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام فریقین برداشت سے کام لیں،پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کیلئے مکالمہ کرنا چاہیے،پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کی مکمل حمایت کرتے ہیں،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں،پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے بھرپور دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔

وانگ ژی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنیکا اعلان

متعلقہ خبریں