اہم خبریں

سو شل میڈیا پر ’’ میمز اور ڈیجیٹل وار ‘‘ پاکستان نے بھارت کا بینڈ بجا دیا،انڈین میڈیا کا اعتراف،مودی ہیجان کا شکار

اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستانیوں نے پروپیگنڈے کا موثر اور فیصلہ کن جواب دے کر منفی مہم کو بے اثر کردیا، بھارتی میڈیا نے اعتراف کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاکستانی بھارتی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں جس کا اعتراف بھارتی میڈیا خود کر رہا ہے کہ پاکستانیوں نے ڈیجیٹل میڈیا پر فیصلہ کن جواب دیا ہے۔

بھارتی میڈیا روایتی طور پر پاکستانیوں کے سخت ردعمل کو ڈیجیٹل وارفیئر قرار دیتا ہے۔ بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے کے مطابق پاکستان کا سوشل میڈیا اسپیس کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ چینل نے اعتراف کیا کہ پہلگام حملے کے بعد ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستانیوں کا غلبہ ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق مختلف پاکستانی صارفین نے مشترکہ طور پر بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کے خلاف پوسٹس شیئر کیں۔ سوشل میڈیا پوسٹس میں پہلگام حملے کو جھوٹا فلیگ آپریشن کہنے کی کوششیں شامل تھیں، اور مختلف ہیش ٹیگز جیسے #IndianFalseFlag، #ModiExposed، #PahalgamDramaExposed نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔

چینل نے پاکستانی صارفین کے ردعمل کو مختلف رنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہم پاکستانی عوام کی شدت اور بھارت کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔ ان ہیش ٹیگز کا مقصد پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن بنا کر بھارتی حکومت اور میڈیا کو بدنام کرنا تھا۔ ایک ویڈیو میں وزیر اعظم مودی کو پاکستانی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوتے دکھایا گیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے نے اعتراف کیا کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر مہم اتنی طاقتور تھی کہ 45,000 سے زیادہ پوسٹس نے مودی کو نشانہ بنایا۔ اسی طرح بھارتی فوج اور میڈیا کو بھی پاکستانی عوام کی مہم کا نشانہ بنایا گیا۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ایک مربوط حکمت عملی کے تحت پیغام اور ہیش ٹیگز کو بڑے پیمانے پر پھیلاتے ہیں۔

دریں اثناء دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف متحد ہوکر جھوٹ کا مقابلہ کیا۔ پاکستانی عوام نے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو شکست دی۔

ماہرین نے کہا کہ انڈیا ٹوڈے کا پاکستان کی سالمیت پر پاکستانی عوام کے اتحاد کا اعتراف ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ پہلگام واقعے کی دفتر خارجہ کی واضح مذمت کے باوجود بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ جاری رکھا۔ پاکستانی عوام نے اس منفی پروپیگنڈہ مہم کا موثر اور فیصلہ کن جواب دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بے اثر کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر کے شہر پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی، اٹاری بارڈر کی بندش اور دیگر اقدامات کے جواب میں پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود اور سرحد بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور تجارت بھی معطل کردی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر جنگ جیسا ماحول بنا ہوا ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے جہاں پاکستان کے ان اقدامات کو سراہا وہیں وہ بھارت کے خلاف طرح طرح کے میمز بناتے نظر آئے۔ کئی بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت شدید کشیدگی کا ماحول ہے تاہم پاکستانیوں نے اس کا مذاق بھی اڑایا اور اس پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں :پہلگام فالس فلیگ واقعہ،مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب،پولیس سٹیشن میں دائر ایف آئی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا

متعلقہ خبریں