اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وزیر دفاع خواجہ آ صف نے کہا ہے کہ بھارت نےجواقدامات کیےہم نےاس کےجواب میں اقدامات کیے۔ ہوسکتاہےبھارت واٹرٹیسٹ کرکےدیکھناچاہتاہوہماراکیاردعمل ہوگا۔ بھارت یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا۔
سندھ طاس معاہدے پر ہم ورلڈ بینک میں جائیں گے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو سپورٹ کررہا ہے اس میں شک نہیں۔ بطور وزیراعلیٰ نریندر مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔
بھارت دہشتگردوں کو آئی ڈیز اور دیگر ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بھارت جس طرف بھی قدم بڑھائے گا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہم نےبھارت کاوارخالی نہیں جانےدیا۔ ہم شملہ معاہدےپرنظرثانی کرسکتےہیں۔ پاکستان بھارتی اقدامات کےنتیجے میں شملہ معاہدہ سےنکل سکتاہے۔
گجرات فسادات کےنتیجےمیں2200 افرادکوزندہ جلادیاگیا۔ بھارت کاموجودہ وزیراعظم ایک دہشت گردہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کو مسلح کررہا ہے۔
ہمیں انٹیلی جنس رپورٹ ہیں بھارت ہمارےشہروں پرحملہ کرسکتاہے۔ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ افغانستان کے راستے بھارت پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے۔ بھارت نےامریکااورکینیڈامیں سکھ رہنماؤں کوقتل کیا۔ مودی سندھ طاس معاہدے کوسیاسی مقاصدکیلئےاستعمال کرناچاہتاہے۔
ثابت ہوگیاپہلگام فالس فلیگ آپریشن تھا۔ آل پارٹیزکانفرنس کےحوالےسےبات چل رہی ہے۔ کل سینیٹ اجلاس میں اس بارے گفتگو ہو۔ پلوامہ حملےکےبعدبانی پی ٹی آئی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نہیں آئے۔ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھےتوقومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ آج وہ جیل میں ہیں توکہاجارہاہےبانی کوبھی بلایاجائے۔ بانی پی ٹی آئی کوہم کیوں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بلائیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بھارت کی طرف سےجواقدامات کیےگئےوہ افسوسناک ہیں۔ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکااعلان جنگ کےمترادف ہے۔ پاکستان کےزرمبادلہ کےذخائرڈیڑھ ماہ کےرہ گئےہیں۔
جنگ لڑنےکیلئےمضبوط معیشت کاہوناضروری ہے۔ جنگ جیتنےکیلئےعوام اورفوج کاایک پیج پرہوناضروری ہے۔ ملک کےدفاع کیلئےہم سب سےپہلےبارڈرپرہوں گے۔ آصف زرداری نےکینال منصوبےپردستخط کیےہوئےہیں۔ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کےمفادات اکٹھےہیں۔
مزید پڑھیں :بھارتی فوج نے مودی کے خلاف بغاوت کر دی ،مودی ناکام ہو چکا،اب بھارت پر فوج حکومت کرے گی، بھارتی فوج پھٹ پڑی