اہم خبریں

بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کابھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )بھارتی سفارتی اور آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کی سفارشات منظور۔ اجلاس میں پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام بھارتی الزامات مسترد کر د یئے گئے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا، اسلا م آباد:کمیٹی کا مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے جاری اعلامیہکے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، پہلگام حملے پر بھارتی الزامات مسترد کر دیئے گئے۔
بھارت کی آبی جارحیت پر سخت ردعمل، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی کوشش ناقابل قبول قرار۔ بھارت کی کسی بھی آبی یا سرحدی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کا بھارت کے ساتھ تمام دوطرفہ معاہدے معطل کرنے پر غور، شملہ معاہدہ بھی شامل۔
واہگہ بارڈر فوری طور پر بند، تمام بھارتی ٹرانزٹ معطل کر دئیے گئے۔ سارک ویزہ سکیم کے تحت جاری بھارتی ویزے منسوخ، سوائے سکھ یاتریوں کے۔ بھارتی دفاعی، فضائی اور بحری مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم۔
بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ محدود، 30 افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ۔ پاکستانی فضائی حدود بھارتی ایئرلائنزکیلئےفوری بند، بھارت کے ساتھ تمام تجارتی روابط معطل۔ قومی سلامتی کمیٹی: بھارت کی اشتعال انگیزیاں دو قومی نظریے کی سچائی کی دلیل ہیں۔
پاکستان کسی کو اپنی خودمختاری، سلامتی اور وقار پر سمجھوتہ کرنے نہیں دے گا۔ بھارت کا کشمیر پر قبضہ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔ پہلگام واقعے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بھارت کی گھٹیا سوچ ہے۔
کلبھوشن یادیو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا زندہ ثبوت ہے۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول کا ملک ہے۔

مزید پڑھیں :بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو قیمت چکانا پڑیگی،خیبرپختونخواکابینہ

متعلقہ خبریں