اہم خبریں

وزیراعظم سے یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زید کی ملاقات

اسلام آباد (  اے بی این نیوز        )وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کی ملاقات،اس ہو نے والی ملاقات میں وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور یو اے ای کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے یو اے ای کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت کو سراہا۔

وزیراعظم کا تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور۔ ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ شیخ عبداللہ بن زاید کا یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔

یو اے ای کے وزیر خارجہ کا دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت کا عزم۔ پاکستان، یو اے ای کے ساتھ اقتصادی شراکت داری بڑھانے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج اس وقت ایکسپورٹ ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال

متعلقہ خبریں