اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ سے جنرل نشست خالی ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق
17اپریل کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ 18-19 اپریل کو کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروائے جائیں گے۔ 20 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ 22 اپریل کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔
24 اپریل اپیل جمع کروانے کا آخری دن مقرر۔ 26 اپریل کو حتمی فہرست جاری، 28 اپریل دستبرداری کی آخری تاریخ ہے۔ پولنگ 6 مئی کو سندھ اسمبلی میں صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہو گی۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ریٹرننگ افسر مقرر کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز اور مارجنز کی بھرمار ، تفصیلات سامنے آگئیں
