اہم خبریں

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، میں شدید ژالہ باری ، بارش، کے پی میں سیلابی ریلہ آ گیا،سڑکیں زیر آب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں طوفان سے قبل شدید اولے برسنے لگےآسمان پر گہرے بادل، تیز ہواؤں کے ساتھ اولوں کی بارش۔ شہری علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن، ٹریفک کی روانی متاثر محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے اولے پڑنے سے گاڑیوں اور فصلوں کو نقصان کا خدشہ۔
خیبر لنڈی کوتل بازار، گاگرہ اور دلخاد روڈ پر شدید بارش و ژالہ باری کے بعد سیلابی ریلہ آگیا۔ خیبر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد سیلابی ریلہ آ گیا، جس نے تباہی مچا دی۔
لنڈی کوتلمیں سڑکیں زیر آب آنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی۔ مقامی شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور نکاسی آب کے لیے اقدامات شروع کر دیئے۔
سلام آباد اورگردونواح میں بارش کی وجہ سےبارش کے باعث وفاقی دارالحکومت میں موسم خوشگوار ہوگیا.شہری علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن، ٹریفک کی روانی متاثر۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ اولے پڑنے سے گاڑیوں اور فصلوں کو نقصان کا خدشہ۔ راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارششدید بارش اور آندھی سے شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر گزشتہ چند دنوں سے جاری گرمی کی لہر ٹوٹ گئی بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا

مزید پڑھیں :ایک سال میں پاکستان کے حالات بدل گئے، آج کہیں بھی ڈیفالٹ کی باتیں نہیں ہورہی ہیں، مریم نوا ز

متعلقہ خبریں