اہم خبریں

یہ بات نہ کریں کہ جیل میں ملزم عمران خان ، تعاون نہیں کرتا،چیف جسٹس

اسلام آباد( اے بی این نیوز)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری بحالی کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیلیں غیرمؤثر ہونے پر خارج کی گئیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارنقوی نے کہا جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی پیروی نہیں کرتے صرف جیل میں فوٹوگرامیٹک ، پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے ۔ بانی پی ٹی آئی کو تعاون کرنے کا پابند بنایا جائے ۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا یہ بات نہ کریں کہ جیل میں ملزم تعاون نہیں کرتا۔وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے کہا اب تو معاملہ فرد جرم تک پہنچ گیا ہے ریمانڈ تو بہت پیچھے رہ چکا۔

بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینے کا موقع دیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی مؤکل سے ملاقات کیلئے استدعا پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا اس بار آپ کی ملاقات بغیر کسی حکم کے ہو گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اس بار آپ کی ملاقات بغیر کسی حکم کے ہو گی ۔ دیکھتے ہیں بغیر حکم کےملاقات کرنےدی جاتی ہے یا نہیں؟ کیس کی آئندہ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔
مزید پڑھیں: ایران اور پاکستان سے ڈیڑھ سال میں 24 لاکھ سے زائد مہاجرین افغانستان پہنچے،آئی او ایم

متعلقہ خبریں