اسلام آباد (اے بی این نیوز)غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی سے قرارداد متفقہ طور پرمنظور کر لی گئی۔ یہ قرار داد وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن کے مطابق
فلسطین میں مستقل جنگ بندی کی جائے۔ فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم روکے جائیں۔ غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ ایوان 60ہزار فلسطینی شہدا کو سلام پیش کرتا ہے۔
جنگ بندی کے باوجود اسرئیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ ایوان اسرائیلی جارحیت کو عالمی برادری کی ناکامی تصور کرتا ہے۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی،جانئے فی لٹر کتنے کا ملے گا
