اہم خبریں

مالی سال 2025،26 کے نئے وفاقی بجٹ کی تیاریاں ،جانئے کون کونسی اشیا مہنگی ہو نگی،کن پر مزید ٹیکس لگے گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )مالی سال 2025،26 کے نئے وفاقی بجٹ کی تیاریاں ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کھانے پینے کی متعدد اشیا مہنگی ہونے کا امکان۔ سافٹ ڈرنکس، میٹھے مشروبات، جوسز، کاربونیٹڈ مہنگے ہونے کا خدشہ۔
سوڈا واٹر، اضافی فلیور یا نان شوگر سویٹس بھی مہنگی ہونے کا امکان ۔ اشیا پر ٹیکس ڈیوٹی 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی ابتدائی تجویزہے۔ دودھ سے بنی صنعتی مصنوعات پربھی 20 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویززیر غور ہے۔
ٹیکس بڑھنے سے ساسیجز، خشک، نمکین یا سموکڈمیٹ بھی مہنگا ہو سکتا ہے۔ آئندہ بجٹ میں بیکری آئٹمز پر 50 فیصد تک ٹیکسز میں اضافے کا امکانہے۔ آئس کریمز، فلیورڈ یا سویٹ یوگرٹ، فروزن ڈیزرٹ پر بھی ٹیکسز میں اضافے کی تجویزہے۔
اینیمل یا ویجیٹیبل فیٹ سےبنی تمام دیگر اشیا پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویززیر غور ہے۔ آئندہ 3 سال میں ان اشیا پرٹیکس کی شرح میں بتدریج50فیصد تک اضافے کا تخمینہہے۔

مزید پڑھیں :پرائیویٹ حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ

متعلقہ خبریں