اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومت کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کیسے احتجاج کیا جائے۔تحریک انصاف اور اتحادیوں نے سر جوڑ لیے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور اتحادی نے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا۔محمود اچکزئی نے تجویز دی کہ
پی ٹی آئی کو پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے دے دینے چاہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تجویز۔ کمیٹیوں سے استعفے کے تجویز پر بانی چیئرمین کو بھی اعتماد میں لینے کی رائے۔
کمیٹیوں سے استعفیٰ کے معاملہ میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی رائے تقسیم ۔ کمیٹیوں سے استعفے دیکر پارلیمنٹ سے باہر گئے تو کوئی فورم نہیں بچے گا، پارلیمانی ارکان کی رائے۔محمود خان اچکزئی کی تجویز بھی بانی چیئرمین تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا۔
بانی کی جانب سے پارلیمانی کارروائی کو نہ چلنے دینے کی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ بانی چیئرمین، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی قیادت ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پرنالاںہیں۔
مزید پڑھیں :انڈونیشیا فلسطینیوں کے حق میں میدان میں آگیا،بہت بڑا اعلان کر دیا،جا نئے کیا