اہم خبریں

پاکستان میں دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کیلئےکوئی جگہ نہیں،آرمی چیف

راولپنڈی (  اے بی این نیوز      ) آرمی چیف نے ملک بھرمیں نیشنل ایکشن پلان کےتحت قائم ضلعی رابطہ کمیٹیوں کےآغازکی ستائش کی۔ آرمی چیف نے بغیرکسی رکاوٹ کےنیشنل ایکشن پلان کےتیزنفاذکی ضرورت پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارےپائیدارہم آہنگی،مربوط کوششیں اورتعاون یقینی بنائیں۔
غیرقانونی سرگرمیاں دہشتگردی کی مالی معاونت سےاندرونی طورپرجڑی ہوئی ہیں۔ پاک فوج دہشتگردوں کی مالی معاونت کیخلاف سخت قانونی اقدامات میں تعاون کرےگی۔ پاکستان میں دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کیلئےکوئی جگہ نہیں۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس کا انعقاد۔ انہوں نے کہا کہ
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی جاری سنگین خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کااظہار کیا۔ ایل اوسی پربھارتی فوج کی بلااشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پربھی خدشات کااظہار کیا۔ فلسطین کےعوام کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہار،اسرائیلی جنگی جرائم کی شدیدمذمت کی گئی۔
فورم کافلسطین کےعوام کی غیرمتزلزل سفارتی،سیاسی اوراخلاقی حمایت کابھی اعادہ کیا۔ فیلڈکمانڈرزکوآپریشنل تیاری اورپیشہ ورانہ مہارت کااعلیٰ ترین معیاربرقراررکھنےکی ہدایت کی۔ آرمی چیف کابہترین جنگی تیاریوں کوبرقراررکھنےکیلئےسخت تربیت یقینی بنانےپربھی زور دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کی شہداکےایصال ثواب کیلئےفاتحہ خوانی کی گئی۔ کانفرنس میں پاک فوج کےشہدااورشہریوں کی لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ قومی سلامتی کودرپیش چیلنجزپرپاکستان کی حکمت عملی کےبارےمیں بریفنگ دی گئی۔
کورکمانڈرزکانفرنس میں علاقائی اورداخلی سلامتی کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ فورم نےہرقیمت پربلاتفریق دہشتگردی کوختم کرنےکےعزم کااعادہ کیا۔ پاکستان کوغیرمستحکم کرنیوالےملک دشمن عناصرسےریاست پوری قوت سےنمٹےگی۔
ملک دشمن عناصرکےسہولت کاروں کیخلاف بھی ریاست کارروائی کرےگی۔ کسی کوبھی بلوچستان کےامن میں خلل ڈالنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ
بلوچستان کی خوشحالی میں خلل ڈالنےوالےمذموم عناصرکوناکام بنایاجائےگا۔
بلوچستان میں انتشارپھیلانےوالےملکی اورغیرملکی عناصرکےچہرےبےنقاب ہوچکے۔ شرپسندعناصرکوکسی قسم کی معافی نہیں دی جائےگی۔ بلوچستان میں شرپسندعناصرکااصل چہرہ اورگٹھ جوڑبےنقاب ہوچکاہے۔
انتشارپھیلانےوالےشرپسندعناصرکوکسی قسم کی معافی نہیں دی جائےگی۔ نیشنل ایکشن پلان کےتحت’’عزم استحکام‘‘کی حکمت عملی کےموثرنفاذکی ضرورت پرزور دیا گیا۔ ریاستی ادارے آئین میں رہتےہوئے قانون پرپوری استقامت سےعمل درآمد کریں گے۔ قانون کی عملداری میں کسی قسم کی نرمی اورکوتاہی نہیں برتی جائےگی۔
مزید پڑھیں :کے پی حکومت کسی بھی افغان مہاجرکو زبردستی نہیں نکالے گی، علی امین گنڈاپور کا اعلان

متعلقہ خبریں