اہم خبریں

بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

اسلام آباد( اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کےلیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے بجلی فی یونٹ 7.41 روپے سستی کرنے کا اعلان کردیا۔

گھریلو صارفین کو بجلی اب 34 روپے فی یونٹ ملے گی۔ پہلے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت48 روپے 70 پیسے تھی۔ صنعتوں کیلئے بجلی7روپے 59 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹاسک فورس نے آئی پی پیز سے معاملات طے کیے، جس طرح آئی پی پیز سے مذاکرات کیے،یہ لائق تحسین ہے، آئی پی پیز سے بات کرکے3ہزار696 ارب روپے کم کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کا سرکلر ڈیٹ2کھرب393ارب روپے ہے، بجلی کے2 ہزار393ارب روپے سرکلرڈیٹ کابھی انتظام کرلیا، بجلی چوری اور دیگرچیزیں اس میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا دنیا سے اسمارٹ فون ختم ہونے والے ہیں؟

متعلقہ خبریں