راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) آج ملک بھر میں رحمتوں برکتوں والی رات لیلۃ القدر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مساجد گھروں میں عبادات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
فرزاندان اسلام ستائیسویں شب کی تلاش میں خصوصی طور پر عبادات کا اہتمام کرینگے۔
مساجد میں علماۓ کرام آج کی رات کے حوالے سے فضیلت و دلائل پر روشنی ڈالیں گے۔ شہر بھر کی مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ۔ فرزان اسلام آج مساجد میں نوافل و صلواۃ التسبیح کا اہتمام کرینگے۔ شہر کی تمام مساجد میں آج سے تین روزہ محافل شبینہ کا بھی آغاز کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں :فارورڈ بلاک کی باتیں غیر ضروری ،غلط اورحقائق کے برعکس ہیں،بیرسٹر گوہر