اہم خبریں

کو ئٹہ ڈبل روڈ پر دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 21 زخمی

کوئٹہ(اے بی این نیوز        )کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔دھماکے کی آواز دور دراز علاقوں میں سنی گئی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ایم ایس سنڈیمن ہسپتال ڈاکٹر عبدالہادی نے کہا ہے کہ ڈبل روڈ دھماکے میں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہنگامی بنیادوں پر سنڈیمن ہسپتال بلایا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا دھماکے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔
دشمن قوتیں بلوچستان کو ٹارگٹ کر رہی ہیں۔ عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

مزید پڑھیں :آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی

متعلقہ خبریں