اہم خبریں

پاکستانی کرنسی کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

کراچی (نیوزڈیسک) ہفتے کے پہلے دن ہی انٹرمارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ، پاکستانی کرنسی کو مزید دھچکا، ڈالر کی قیمت میں چار روپے چالیس پیسے اضافے سے پاکستانی معیشت کو مزید نقصان پہنچادیا۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 267 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ تین کاروباری دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 36 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈالر 272 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 100 انڈیکس میں 171 پوائٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں