اہم خبریں

اپوزیشن اتحاد کا سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ ، ان کی اول اور آخر ی ترجیح عمران خان ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اپوزیشن اتحاد کا سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ ۔ پاکستان انتہائی خطرناک دور سے گزرہاہے۔ جوائنٹ سیشن میں ہر ایم این اے کو بات کرنے کاموقع دیاجائے۔ شبلی فراز ، سلمان اکرم راجہ، محموداچکزئی اور صاحبزادہ حامد رضا کی پریس کانفرنس۔ محموداچکزئی بولے الیکشن کے دوران رات 9بجے کے بعد جیتی پارٹیوں کو ہرایاگیا۔

پارلیمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملنے جانے والے ایم این ایز کو روکاجارہاہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاہم نے فسطائیت کامقابلہ کرناہے۔ ۔ بلوچستان میں امن وامان کاقیام وقت کی ضرورت ہے۔

صاحبزادہ حامدرضا نے کہا کے پی اور فاٹا کے علاقوں میں اس وقت دہشتگردی عروج پر ہے۔ پی ٹی آئی نے سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک نہ ہو کر ثابت کر دیا کہ بانی ان کی اول اور آخر ترجیح ہے۔ خواجہ آصف نے ٹو یٹمیں کہا کہ کہا وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لئے اہمیت نہیں رکھتے ۔ با نی نہیں تو پاکستان نہیں“انکا نصب العین ہے۔ وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔ پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے ۔ اس سے بڑھ کے وطن دشمنی کیا ہو سکتی ہے

مزید پڑھیں :متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان ،سرکلر جاری

متعلقہ خبریں