اہم خبریں

اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) آج دنیا بھر میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی پیغام میں کہا کہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر تسلیم کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف تعصب، امتیازی سلوک اور مقدس مقامات کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے۔ پاکستان قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی کا خیرمقدم کرتا ہےمذہبی آزادیوں کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

آزادی اظہار کی آڑ میں مقدس شخصیات اور علامتوں کی توہین کا کوئی جواز نہیں۔ عالمی امن کے لیے تمام مذاہب اور مقدس شخصیات کا احترام ضروری ہے۔ دنیا کو مذہبی ہم آہنگی اور مکالمے کے فروغ پر توجہ دینی ہوگی۔ پاکستان اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی جلد تقرری کا منتظر۔ اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہو کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت۔ پاکستان امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے عزم پر قائم ہے۔

مزید پڑھیں :جعفر ایکسپریس پر حملہ ،دہشتگرد افغانستان میں موجود اپنے ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھے،ان کو بھارتی میڈیاسپورٹ کررہاتھا ،ترجمان پاک فوج

متعلقہ خبریں