کراچی ( اے بی این نیوز )سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،شرح سود 12فیصد پر برقرار۔سٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 12فیصد پر برقرار رکھا ہے۔
غذا اور توانائی کی قیمتوں کا بڑھنا مہنگائی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
معاشی استحکام کے لیے موجودہ شرح سود کا برقرار رکھنا مثبت قدم ہے۔ عالمی سطح پر ٹیرف جنگ نے غیر یقینی کی صورت حال پیدا کر دی ہے۔ ٹیرف جنگ کے اجناس کی قیمتوں ، تجارت اور عالمی معاشی نمو پر اثرات ہو سکتے ہیں۔
مختلف ملکوں کے مرکزی بینکوں نے شرح سود میں کمی کی پالیسی فی الحال روک دی ہے۔ حالیہ بارشوں سے گندم سمیت ربیع کی فصلوں کی پیداوار میں کمی کا خدشہ کم ہوا ہے۔ جون 2025 تک زرمبالہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ موجودہ حالات میں شرح نمو ڈھائی سے ساڑھے 3فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس، 11 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری