بنوں(اے بی این نیوز ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد کٹہرے میں لایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے بنوں کے دورہ کے موقع پر کہی آئی ایس پی آر کے مطابق
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمیوں کی عیادت کی۔
انہوں نے نے جوانوں کے جذبے کو سراہا،آرمی چیف کو علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،واضح رہے کہ 4مارچ کو بنوں کنٹونمنٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان کو ہماری جماعت اور ہماری جماعت کو بھی ان کی جماعت سے کچھ تحفظات ہیں،جنید اکبر