اسلام آباد ( اے بی این نیوز )گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے کا خواب تاحال ادھورا ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے گرینڈ اپوزیشن الائنس میں باضابط شمولیت کے حوالے سے انکار کردیا۔
مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی آئی کے حوالے سے تحفظات تاحال برقرار ہیں ۔ جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ نے سوشل میڈیا پر گرینڈ الائنس بارے تحفظات کا اعلان کردیا ۔ کامران مرتضیٰ نے ٹویٹ میں کہا کہ
گرینڈ الائنس کا حصہ بننے کے لیے تحفظات اسد قیصر کو بتائے تھے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 15 روز گزرنے کے باوجود بھی جواب نہیں آیا۔ ہم نے پی ٹی آئی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ تو بنا لیا لیکن جب تک ہمارا ورکر اور قیادت مطمئن نہیں ہوتا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ مولانا غفور حیدری کی سربراہی میں ہمارا وفد اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
مزید پڑھیں :سرکاری ملازمین کیلئے المناک خبر،قربانی کا بکرا بنا دیا گیا،جانئے حکومت کے بہت بڑے فیصلے بارے