تا شقند( اے بی این نیوز ) افغان سرزمین پاکستان سمیت خطے کے کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے، وزیراعظم شہبازشریف کی تا شقند میں ازبک صدر سے ملا قات کے بعد مشتر کہ پر یس کا نفر نس ، کہا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، با ہمی تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ازبکستان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔
سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ خوشحالی اور ترقی ہمارا مشترکہ عزم ہے،پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہوں، انتھک محنت اورپختہ عزم سے ہی ترقی کا سفر طے کیاجاسکتا ہے، طویل ترین سفرکا آغاز پہلے قدم سے ہوتا ہے جو ہم نے اٹھالیا، ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کونئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
،ازبکستان کے صدر شوکت میر ضیایوف نے کہا روشن مستقبل کیلئے دونوں ملکوں کی گفتگو اور معاہدے بہت اہم ہیں، درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اورمواقع سے فائدہ اٹھایاجائے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 2ارب ڈالر تک بڑھایاجائے گا،علاقائی وعالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ازبکستان۔ دونوں مما لک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط۔ تاشقند اور لاہور کے درمیان ایم اویو کا تبادلہ۔ نوجوانوں کے امور ۔ معلومات کے تبادلے ۔ سفارتی پاسپورٹس اورسائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا ۔ ۔ پاکستان اورازبکستان کے درمیان مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط۔ ۔ وزیراعظم شہبازشریف اور ازبکستان کے صدر نے مشترکہ اعلامیے پردستخط کئے۔ ۔ اس سے قبل وزیر اعظم کی کانگرس سینٹر تاشقند آ مد پر ازبکستان کے صدرنے استقبا ل کیا۔ دونوں رہنماوں کا مصا فحہ۔ خیر سگالی جذبا ت کا تبا دلہ ۔ وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ دونوں مما لک کے ترا نے بھی بجا ئے گے ۔
مزید پڑھیں :محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیئے