اہم خبریں

وزیراعظم ہاؤس آمد پر ترک صدرر جب طیب اردوان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان کے دورے پر آنے والے ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبال کیا گیا۔وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں سلامی بھی پیش کی گئی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی کو وفاقی کابینہ کے ارکان سے ایک ایک کر کے ملاقات بھی کرائی۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی اور ان کا استقبال کیا۔

رات گئے ترک صدر خاتون اول اور سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کے ہمراہ نور خان ایئر بیس پہنچے جہاں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
مزید پڑھیں: مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا الرٹ جاری

متعلقہ خبریں