اہم خبریں

شہباز شریف وحمزہ کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جج سردار محمود اقبال ڈوگر نے اینٹی کرپشن کورٹ میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں حتمی دلائل دیے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نالے کی تعمیر کا حکم اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے نہیں دیا، نالے کی تعمیر کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی تھی، یہ نالہ علاقے کی بہتری کے لیے بنایا گیا تھا۔

وکیل امجد پرویز نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا، نالہ صرف رمضان شوگر ملز کے لیے نہیں ہے، اس سے 10 گاؤں استفادہ کر رہے ہیں، یہ ریفرنس مضحکہ خیز سروے کی بنیاد پر بنایا گیا۔عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جسے 6 فروری کو سنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ماسکو،رہائشی عمارت میں دھماکا،1 شہری ہلاک،4 زخمی

متعلقہ خبریں