اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں خورشیدشاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ سے اہم ملاقات ہوئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کےگھر پر ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی اورسیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا عوامی فلاح وبہبودکےلیے وفاق اورصوبےمل کرکام کررہے ہیں اور بہتر ہوتے معاشی اعشاریے خوش آئند ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں اور اقتصادی اداروں کاپاکستان پربڑھتا اعتمادخوش آئندہے۔
وزیراعظم کی ملاقات میں دیگر ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے ، وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارکباددی۔گذشتہ روز ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے وزیراعظم شہبازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو واضح کردیا ہے دریائےسندھ سےکینال نکالےگئےتووفاقی حکومت سے الگ ہوجائیں گے اور وزیراعظم کیخلاف عدم اعتمادکی تحریک پیش کی جائے گی، پھریہ حکومت نہیں رہے گی، پی ٹی آئی حکومت کو بھی ہم نے ہی گرایا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان،249 پوائنٹس کی کمی