اہم خبریں

فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عدالت کی جانب سے سنائے گئے جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے فیصلے کو پولیس نے چیلنج کر دیا ۔پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کر دی، درخواست میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، سیشن جج نے پولیس کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں