اہم خبریں

پشاور،داؤدزئی دھماکا ،دو افراد زخمی

پشاور (نیوز ڈیسک)پشاورکے علاقے داؤدزئی میں مکان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مطلوبہ علاقہ خالی کرا لیا، ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی جائے وقوع پرپہنچ گئیں، پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے بم دھماکے کی نوعیت کیا تھی ابھی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے نوجوان دونوں ہاتھوں سے محر وم ،،چہرہ بھی جھلس گیا ہے ،دوسرا ساتھی بھی شدید زخمی ہے ،دھماکا کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا ررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں