پشاور(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی صدارت کی تبدیلی کے بعد بڑے پیمانے پر مزید تبدیلیاں متوقع ہیں، شوکت یوسفزئی، عاطف خان اور ارباب شیر علی کو صوبے میں اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جنید اکبر خان صوبائی صدر بننے کے بعد اپنی کابینہ کا چناؤ خود کریں گے، پارٹی ذرائع کے مطابق زیادہ تقرریاں پرانے رہنماؤں سے متوقع ہیں، صوبائی سطح پر نامزدگیوں میں سابق صوبائی وزراء عاطف خان، شوکت یوسفزئی اور ایم این اے ارباب شیر علی مضبوط امیدوار ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق گورنر شاہ فرمان کو بھی مرکزی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں صوبائی سطح پر تقرریوں کے فیصلے کے بعد ریجن اور ضلعی سیٹ اپ میں بھی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: اسکول اور مدرسوں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری