لاہور (نیو زڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی میں پیش ہوکر دوبارہ استعفے دیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ کااجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے تمام ایم این ایز دوبارہ قومی اسمبلی جائیں گے اور استعفے دیں گے۔ آخری مرحلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی توڑی جائے گی۔