وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کو ایک چوری شدہ الیکشن کے ذریعے لایا گیا،انہوں نے قوم کے سامنے غلط اعداد و شمار رکھے، اقتدار میں آتے ہی جھوٹ بولا، ہمیں جی ڈی پی 4.5 فیصد پر ملی جسے 6.10 پر چھوڑا، پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ میں عمران خان کو اچھی طرح جانتا ہوں اور وہ بھی مجھے اچھی طرح جانتا ہے، عمران سمجھتے ہیں ان کی سیاست ہے تو ریاست ہے،عدم اعتماد کے وقت لوگ ٹکٹوں کیلئے نواز شریف کے پاس لائنوں میں لگے ہوئے تھے، ہمارے پاس چوائس تھی ریاست یا سیاست،درست فیصلے لیتے تو پاکستان اس جگہ نہ پہنچتا جس جگہ آپ نے کھڑا کر دیا،ہم عمران خان کی تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عمران نیازی میں آپ کو آئینہ دکھاؤں گا،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہم نہیں عمران نیازی ہیں۔ پاکستان کے آج جو حالات ہیں وہ آپ کی وجہ سے ہیں، پاکستان کی آج کی تباہی کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹی پریس کانفرنس کی، یہ جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، آج پھر ایک جھوٹ بولا،ان کا موٹو اور نصب العین الٹ ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے پیدا کردہ برے حالات کے بعد ہم نے ریاست کو بچایا ہے۔ اسحاق ڈار کا عمران خان کو مذاکرے کا چیلنج دیا،عمران خان اپنے معاشی ماہرین کو لے آئیں، اعدادوشمار پر براہ راست بات کر لیتے ہیں،ہم5سال میں سی پی آئی کم کر کے 5.6 فیصد پر لے کرآئے، ہمارے دور میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا تھا،عمران حکومت نے 4سال میں گردشی قرضہ 2067 ارب پر چھوڑا،یہ شکر کریں ہم نے سیاست کی بجائے ریاست بچانے کا فیصلہ کیا،عمران خان نے ملکی قرضوں میں بے پناہ اضافہ کیا،معیشت کے تمام اعشاریوں کا بیڑا غرق کیا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.4 ارب روپے پر چھوڑ کر گئے،ان کے دور میں ریکارڈ قرضے لیے گئے،ہمارا آخری سال کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.2 ملین ڈالر تھا،عمران خان نے جان بوجھ کر ملک کو دنیا کے سامنے بدنام کیا، انہوں نے پاکستان کے ذمے واجب الادا قرض کی رقم غلط بتائی،عمران خان حکومت میں مہنگائی میں پونے 300 فیصد اضافہ ہوا،ہم5سال میں سی پی آئی کو کم کر کے 5.6 فیصد پر لے کرآئے،عمران خان نے عوامی مسائل کی کوئی فکر نہیں کی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کو کھلا چھوڑ دیا،ٹیکسز کی ہماری شرح 9.8 فیصد تھی انہوں نے 9.9 پر چھوڑا،آپ کے دور حکومت میں فی کس آمدنی میں صرف 30 ڈالر کا اضافہ ہوا،ہم نے فی کس آمدنی میں 379 ڈالر کا اضافہ کیا،ہم 5سال میں 356 بلین ڈالر پر لے کر گئے،ہمیں پہلے سال 244 بلین ڈالر کی معیشت ملی ،عمران خان نے مالی خسارہ بھی بڑھایا۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel