اسلام آباد( اے بی این نیوز )بس بہت ہو گیا ۔ کمیشن نہیں تو مذاکرات بھی نہیں ۔ پی ٹی کا دو ٹوک اعلان۔ عمر ایوب اور بیر سٹر گو ہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تیسرا مذاکراتی راؤنڈ مکمل ہوگیا ۔ حکومت نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں گے۔
ہم بار بار پوچھ چکے ہیں مگر حکومت ملاقات کرانے میں ناکام ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس ایک بھونڈہ کیس ہے۔ بیرسٹرگوہر کہا ۔ میں نے کہیں نہیں کہا آ رمی چیف سے ہماری سیاسی ملاقات ہوئی ۔ ہماری ملاقات امن وامان کے حوالے سے ہوئی ۔
ایشو نہ بنا ئیں ۔ خواجہ آصف کو ٹویٹ میں بھی یہی کہاکہ آپ اس کو بھول جائیں۔ مذاکرات ہونے دیں۔ کوشش کرنی چاہئے کہ یہ کامیاب ہوں ۔
مزید پڑھیں :یہ ایک کٹھ پتلی حکومت ہے، جس نے ساری جمہوریت کو تباہ کر دیا،ڈاکٹر یاسمین راشد کی کڑی تنقید