اہم خبریں

کیا آرٹیکل 191 اے کے تحت ریگولر بینچ اختیارِ سماعت طے کر سکتا ہے؟ جسٹس منصور نے سوال اٹھا دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے سوال اٹھایا کہ کیا آرٹیکل 191 اے کے تحت ریگولر بینچ اختیارِ سماعت طے کر سکتا ہے؟ آرٹیکل 191 اے کے اختیارِ سماعت سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ آفس سے غلطی ہو گئی ہے، اسی 3 رکنی بینچ کے سامنے کیس فکس نہیں ہوا جس نے گزشتہ سماعت میں کیس سنا تھا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کی جاتی ہے۔عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت میں جسٹس عرفان سعادت بینچ کا حصہ تھے، کیس دوبارہ فکس ہوا تو جسٹس عرفان سعادت خان کے بجائے جسٹس عقیل عباسی بینچ کا حصہ ہیں۔سپریم کورٹ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسی بینچ کے سامنے کیس لگایا جائے جس نے گزشتہ سماعت میں کیس سنا تھا۔
مزید پڑھیں: کاروبار کے لئے قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کی ہدایت

متعلقہ خبریں