لاہور ( نیوز ڈیسک )پنجاب کابینہ نے شیر، چیتا، ٹائیگر، پیوما اور جیگوار رکھنے کی قانونی اجازت دیدی۔ ایک جانور رکھنے کی لائسنس فیس 50 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔پنجاب کابینہ کےاجلاس میں محکمہ جنگلات کے 4 نکاتی ایجنڈے اوربگ کیٹس کو وائلڈلائف ایکٹ میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
شیر، چیتا، ٹائیگر، پوما اور جیگوارکو رکھنے کے لئے پہلی دفعہ قانون کے مطابق ریگولیٹ کیا گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف اب خود ان جانوروں کورکھنے کے لئے قبضہ لائسنس جاری کرے گا۔لائسنس کی فیس فی جانور 50 ہزارروپے ہوگی، ان جانوروں کوگھروں میں رکھنے کیلئے کم ازکم معیار بھی مقررکردیاگیاہے۔یہ جانور شہر سے باہررکھے جاسکتے ہیں، شہر سے باہرمنتقلی کے لئے وقت دیا جائیگا، خلاف ورزی پر ایف آئی آربھی درج ہوگی۔
ترمیم شدہ پنجاب فاریسٹ ٹرانزٹ رولز کے تحت اہم مقامات پرچیک پوسٹیں قائم ہوں گی۔غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک جنگلاتی پیداوار کی ترسیل غیرقانونی قراردیدی گئی۔ فاریسٹ آفیسرز کو قوانین کی خلاف ورزی پرڈپو بند کرنے اور جرمانہ عائد کرنے کے اختیارات ہوگا۔
مزید پڑھیں :فاسٹ بائولر احسان اللہ نے پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا