اہم خبریں

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،4 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان ( نیوز ڈیسک )سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے 14 اور 15 جنوری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 4 خوارج ہلاک کر دیےگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں، شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، عمران ریاض اور شہباز گل کیخلاف مقدمہ درج

متعلقہ خبریں