اہم خبریں

مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، عمران ریاض اور شہباز گل کیخلاف مقدمہ درج

لاہور ( نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائمز لاہور نے مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور صحافی عمران ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ اور یو اے ای کی اعلیٰ شخصیت کیخلاف مہم چلانے پر مقدمات درج ہوئے، ملزمان نے ملکی اور غیر ملکی اعلیٰ شخصیات کے بارے میں جعلی ویڈیوز وائرل کیں۔

دو دیگر مقدمات میں مظفر گڑھ، فیصل آباد اور لاہور سے 3 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں ندیم ،اعجاز اور عامر شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور عمران ریاض کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔
مزید پڑھیں: بیٹر نے ون ڈے میچ میں ناقابل شکست ٹرپل سنچری بناکر تاریخ رقم کردی

متعلقہ خبریں