اہم خبریں

پاکستان میں سوا کروڑ لڑکیاں اسکول نہیں جاسکتیں،ملالہ یوسفزئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف سزئی نے کہا ہے کہ دنیا میں 12 کروڑ جبکہ پاکستان میں سوا کروڑ لڑکیاں اسکول نہیں جا سکتیں، اسرائیل نے غزہ میں پورا نظام تعلیم تباہ کردیا، طالبان نے ایک دہائی سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔

اسلام آباد میں مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں تک اکھٹا کیا،پاکستان سے میں نے اپنا سفر شروع کیا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک کروڑ 25 لاکھ لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں، دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکار ہے، ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کے لیے اسکول جائے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کیا، اس کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہو گا اگر ہم افغان لڑکیوں کی تعلیم کی بات نا کریں، طالبان نے ایک دہائی سے لڑکیوں سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے اور اس مقصد کے لیے 100 سے زائد قانون سازیاں کی ہیں، طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے۔
مزید پڑھیں: افغان بائولر نوین الحق نے پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کرلی

متعلقہ خبریں