منڈی بہائوالدین (نیوز ڈیسک ) منڈی بہاؤالدین ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ کر کے اپنی جیت کا جشن منایا، فائرنگ سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پولیس بھی وہاں موجود تھی لیکن وہ بے بسی سے سارا منظر دیکھتے رہے۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کا الیکشن لڑنے والے وکلاء نے بھی ہوائی فائرنگ کرکے اپنی جیت کا جشن منایا۔تاہم پولیس نے کارروائی کرنے کے بجائے جائے وقوعہ سے غائب ہونے کو ترجیح دی۔
سمندری میں وکلا کی ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔محمد صفیان کے نام سے ایک شخص کی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخم آئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی شخص فائرنگ میں ملوث تھا۔بعد ازاں پولیس نے 14 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید