اہم خبریں

سرگودھا میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق،11 زخمی

سرگودھا (نیوز ڈیسک )پولیس حکام کے مطابق سرگودھا میں خوشاب روڈ سبھروال کالونی کے قریب ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے چاروں افراد عدالت سے واپس آرہے تھے، قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا، ایس پی انویسٹی گیشن، اعلیٰ پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے۔

ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
مزید پڑھیں: دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرووکٹ کیپر حسیب اللہ ان فٹ ہوگئے

متعلقہ خبریں