اوڈیرو لال (نیوز ڈیسک )بدھ کی صبح اوڈیرو لال ریلوے اسٹیشن کے قریب بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں اپ اور ڈاؤن دونوں پٹریوں پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی۔
مسافر ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث کراچی ریلوے اسٹیشن پر باہر جانے والی تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ کچھ ٹرینوں کو مختلف دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر بھی روک دیا گیا۔شدید سردی کے باعث مسافروں بالخصوص خواتین اور معمر افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے،امریکہ