اہم خبریں

عمران خان کی چھ،بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کردی گئی۔ سیشن عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

معاون وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ جیل حکام جان بوجھ کر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر حاضری نہیں کروا رہے۔ کہیں وہ ایسا نہ کہہ دیں کہ سردیوں سے انٹرنیٹ جام ہو گیا ہے۔جج افضل مجوکہ نے کہا دونوں ملزمان کی ضمانتوں پر ایک ساتھ فیصلہ ہو گا ۔

جزوی دلائل ہو چکے صرف بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو حاضری رہتی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھیں: سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کے لئے گیس شیڈول میں تبدیلی

متعلقہ خبریں