اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سماعت کے دوران سیف اللہ ابڑو کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل 1991 سے انجینئرنگ کے شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے مطلوبہ تجربہ رکھتے ہیں۔
وکیل نے ملتان میٹرو بس سمیت دیگر منصوبوں کی تفصیلات اور ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ڈگریاں پیش کیں۔درخواست گزار شہادت اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کے پاس بین الاقوامی سطح پر کسی قابلِ ذکر کامیابی کا ثبوت نہیں ہے، اور کاغذاتِ نامزدگی میں ایسی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں جو انہیں ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے اہل ثابت کریں۔ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ ریفرنس دائر کرنے کی بنیاد کیا ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار ہی اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پولیس احتساب کا عمل، اسلام آباد کے 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سزائیں