اہم خبریں

اسلام آباد میں امرود کے کریٹ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اینٹی نارکوٹکس فورس نے موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے امرود کے کریٹوں میں چھپائی گئی منشیات ملک بھر میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ منشیات اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع ملنے پر اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس کو روکا گیا۔تلاشی کے دوران بس میں موجود امرود کے کریٹوں سے 14 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔

امرود کے کریٹ بلال جان نامی شخص نے لادے۔مذکورہ شخص کا تعلق ایک بڑے گینگ سے ہے جو بین الصوبائی سطح پر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہے۔گروہ کے ارکان بس کارگو سروس کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگل کرنے میں ملوث ہیں۔منشیات کے کاروبار میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے اسکول دوبارہ کھل گئے ، پنجاب میں تعطیلات

متعلقہ خبریں