اسلام آباد( وقائع نگار )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے،مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک معمرخاتون سمیت 10 فلسطینیوں کا قتل قابل مذمت ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے منسلک ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
