اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک مؤخر کر دیا۔عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں۔
احتساب عدالت کے عملے نے بتایا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔اس حوالے سے عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی کے وکیل کو آگاہ کر دیا۔بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤند ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا ہے۔