اہم خبریں

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

اجتماع میں وزیر اعلیٰ، وفاقی وزراء اور اعلیٰ عسکری حکام شامل ہوں گے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل اپیکس کمیٹی کے اجلاس کا بنیادی فوکس غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنا ہوگا۔

SIFC کا قیام 2023 میں وفاقی حکومت کے ادارے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسی کے طور پر کیا گیا تھا۔ اسے ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے ‘سنگل ونڈو’ کے طور پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔کمیٹی کا مقصد سرکاری محکموں کے درمیان تعاون کو بہتر بنانا اور پروجیکٹ کی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔

حکومتی ادارے کا مقصد نقدی کی کمی کے شکار پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانا ہے۔ایس آئی ایف سی کی تشکیل ان دائمی معاشی مسائل کا نتیجہ تھی جن کا ملک کو برسوں سے سامنا ہے، خاص طور پر کوویڈ 19 کی وبا کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے بعد۔

پاکستان میں ایوب خان کے دور سے سرمایہ کاری کے لیے آزاد ترین منڈیوں میں سے ایک ہے، بیوروکریٹک رکاوٹیں، کرپشن، لینڈ مافیا، توانائی کی دائمی قلت اور دہشت گردی نے کئی دہائیوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو روکا ہے۔

متعلقہ خبریں